خصوصی رپورٹر
سینیٹر مشاہد حسین سید نے اپنے دورے کے آخری دن جنوبی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کے چنیدہ ممبران سے خصوصی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ نون ساوتھ کوریا کے صدر راجہ عامر اقبال، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر میاں صابر حسین.پاکستان میں کوریا کے سابق سفیر ڈاکٹر سونگ، کوریا میں پاکستان کے کونسلر برائے سرمایا کاری مدثر علی چیمہ، پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے سینئیر ممبران محمد اصغر بانگی اور پی بی اے کوریا کے سابق صدر صابر خان خٹک بھی موجود تھے۔
اس موقع پر سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ کمیونٹی لیڈرشپ کو چاہیئے کہ وہ پاک-کوریا تعلقات میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔