Reg: 12841587     

انگلش کپتان بین اسٹوکس کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بڑا اعلان

مصباح لطیف(اے-ای انڈرگرائونڈ نیوز)

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ٹیسٹ میچ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین اسٹوکس نے کہا کہ اس سال کے شروع میں پاکستان کو تباہ کرنے والے سیلاب کو دیکھ کر بہت دکھ ہوا اور سیلاب کے ملک اور عوام پر خاصے اثرات مرتب ہوئے۔

انگلش کپتان کاکہنا تھاکہ کھیل نے میری زندگی میں مجھے بہت کچھ دیا ہے اور میں صرف یہی حق سمجھتا ہوں کہ کرکٹ سے بالاتر ہو کر کچھ واپس دوں، میں اس ٹیسٹ سیریز سے اپنی میچ فیس پاکستان سیلاب متاثرین کو عطیہ کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا امید ہے کہ یہ عطیہ پاکستان کے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔

اسٹوکس کا کہنا تھاکہ 17 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ ہونے پر بہت پرجوش ہوں، تاریخی سیریز کے سلسلے میں پہلی مرتبہ پاکستان آکر بہت اچھا لگ رہا ہے، کھیلنے اور سپورٹ گروپ کے درمیان ذمہ داری کا احساس ہے اور یہاں ہونا خاص بات ہے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات درپیش

Next Post

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : راشد لطیف رضوان و سرفراز کو ٹپس دینے گراؤنڈ پہنچ گئے

Related Posts

محمد آصف اقبال،محمد ناصر اقبال کی والدہ ماجدہ محترمہ عزرہ پروین (مرحومہ ) حاجی ظفر احمد کی بہن اور ظفیر احمد کی ساس کی روح کو ایصال ثواب کیلئے (گھمکول شریف مسجد) ڈربی سٹریٹ روچڈیل میں ختم شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا

روچڈیل سے بیورو رپورٹ نوجوان ولید احمد نے محفل کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت پاک سے کیا۔…
Read More
Total
0
Share