Reg: 12841587     

پختونخوا میں طلبہ کے ریکارڈ توڑ نمبرز لینے کی تحقیقات کا فیصلہ

خیبر پختونخوا (رپورٹر)

خیبر پختونخوا حکومت نے تعلیمی بورڈز کے نتائج میں طلبہ کے ریکارڈ توڑ نمبر ز لینے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبر پختونخوا کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے نتائج کا اعلان کیا جس میں طلبہ کو 1100 میں سے 1100 نمبرز  بھی دیے گئے، نجی تعلیمی اداروں کو اے پلس گریڈز جبکہ سرکاری اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو 1100 میں سے 400 اور 500 کے درمیان نمبرز دیے گئے۔

صوبائی حکومت نے معاملے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کا کہنا ہےکہ 1100 میں سے 1090 سے زیادہ نمبرز لینے والے طلبہ کے پیپرز دوبارہ چیک کیے جائیں گے اور ان کا موجودہ اور پچھلا مارکس ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بائیڈن اور میکرون کا رابطہ، فرانس کا اپنا سفیر واشنگٹن واپس بھیجنے کا فیصلہ

Next Post

پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک سابق را ایجنٹ نے ہی بے نقاب کر دیا

Related Posts
Total
0
Share