مشال ارشد سی ایم انڈرگراونڈ نیوز
آسٹریلیا کے ساتھ آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پہلی بار امریکا اور فرانس کے صدور کے درمیان رابطہ ہوا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے درمیان ہونے والے ٹیلی فونک رابطے میں آبدوز معاہدے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران فرانس نے اپنا سفیر اگلے ہفتے واشنگٹن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا اور دونوں ممالک نے بہتر مشاورت کا عمل شروع کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا نے فرانس سے معاہدہ توڑ کر امریکا سے آبدوزیں خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر فرانس نے ناراض ہو کر امریکا اور آسٹریلیا سے اپنے سفیر واپس بلوا لیے تھے۔