Reg: 12841587     

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی تاریخ کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان میں ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کےنمائندےبھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کےنمائندے بھی چانددیکھنےکے لیے اجلاس میں موجود ہوں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا ۔ 

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔

برطانیہ میں کمیونٹی عیدالاضحیٰ پر بھی تقسیم ہوگئی، بعض سعودی عرب کے ساتھ 28 جون کوعید منائیں گے اور دیگر 29 جون کو عید الاضحیٰ منائیں گے ۔

امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ کیلنڈر پر عمل کرنے والی کمیونٹی 28 جون کو عید منائے گی جب کہ دیگر آج چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے ۔

عالمی فلکیات مرکز کے ماہرین کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عید کب ہوگی؟

عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتائی تھی۔

عالمی فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ متعدد عالم اسلام میں عید الاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے، امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز  پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا

Next Post

پاکستان کو بچانے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسے بنانیوالوں کے حوالے کیا جائے: خالد مقبول

Related Posts
Total
0
Share