Reg: 12841587     

امارات نے کورونا بحران پر کامیابی سے قابو پالیا

دبئی (بیورو رپورٹ)

متحدہ عرب امارات نے کورونا بحران پر کامیابی سے قابو پالیا اور زندگی معمول پرآنے والی ہے:ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نھیان

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ’امارات میں بدھ کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 176 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جو اگست کے بعد ایک دن میں مریضوں کی سب سے کم تعداد ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ’ کورونا بحران پر قابو پاکر اس کے تجربات سے ہم نے کئی سبق سیکھے۔ اب جب متحدہ عرب امارات میں زندگی معمول پر آچکی ہے تو اس پر ہم اللہ کے شکر گزار ہیں‘۔

قصرالبحرمجلس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں زندگی معمول پر آنا شروع ہوچکی ہے۔ اس دوران احتیاطی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’سال 2020 بہت مشکل تھا جس میں کئی چیلنج سامنے آئے تاہم امارات نے خود کو ان صف اول ممالک میں شامل رکھا جنہوں نے اس بحران سے نکلنے کی راہ اپنائی اور دیگر ممالک کو مشکل وقت میں مدد بھی دی‘۔

ابوظبی کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ ’زندگی کو معمول پر لانے میں تین اہم عوامل شامل رہے۔ ان میں ویکسین کی فراہمی، مسلسل ٹیسٹنگ اور جدید ترین طریقہ علاج کی دستیابی شامل ہیں‘۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ابوظبی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے ویکسنیشن لگوانے کی شرح کی بنیاد پر سکول دوبارہ کھولنے کےلیے ایک نیا مرحلہ وار نظام متعارف کرانے اور بعض عوامی جگہوں پر فیس ماسک پہننے سے متعلق ضابطوں میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

امارات میں اب باہر ورزش کرنے اور ساحل پر بیٹھنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فرانسیسی پادریوں نے 1950 سے اب تک 200،000 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی

Next Post

امارات میں پہلی بار وفاقی حکومت کے ڈالر بانڈز کی فروخت

Related Posts
Total
0
Share