Reg: 12841587     

امارات میں پہلی بار وفاقی حکومت کے ڈالر بانڈز کی فروخت

دبئی (خصوصی رپورٹ )

امارات کی مرکزی حکومت نے پہلی بار مارکیٹ میں ڈالر کے بانڈ پیش کیے ہیں جس کے ذریعے تین سے ساڑھے تین ارب ڈالرز حاصل کیے جائیں گے۔

اس سے قبل امارات کی ریاستیں ابوظبی اور دبئی انفرادی طور پر بانڈز جاری کرتی تھیں مگر یہ پہلی مرتبہ ہے کہ وفاقی سطح پر ایسے بانڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔

وام کے مطابق یہ بانڈز دس، 20 اور 40 برس کی مدت کے لیے ہیں۔ دس سالہ مدت کے بانڈز کو 105 بنیادی پوائنٹس کی قیمت پر، 20 برس کی مدت والے بانڈز کو 135 بنیادی پوائنٹس جبکہ 40 سال کی مدت والے بانڈز کو تین اعشاریہ چھ فیصد پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

امکان ہے کہ یہ بانڈز ابوظبی کے بانڈز کے مقابلے میں دس بنیادی پوائنٹس کے ساتھ بڑھ کر مارکیٹ میں آئیں گے۔ پہلی بار اجرا کو دیکھتے ہوئے امید کی جاتی ہے کہ اس میں نیا انشورنس پریمیم ہوگا۔معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والےادارے موڈیز نے ابوظبی کے بانڈز کے تحت متحدہ عرب امارات کے بانڈز کو بھی اے اے ٹو ریٹنگ دی ہے۔

اس اندازے کے تحت بھی ان بانڈز کو مستحکم دیکھا جاتا ہے کہ ان کو ابوظبی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے جس کی بیلنس شیٹ بہت مضبوط ہے۔ ان بانڈز سے ملنے والا سرمایہ انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات نے کورونا بحران پر کامیابی سے قابو پالیا

Next Post

امارات اپنا پہلا مس یونیورس مقابلہ کرانے کو تیار

Related Posts

جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور کشمیر میں انسانی حقوق پر بحث

اسلام آباد /لندن (عارف چودھری) جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین…
Read More

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے…
Read More
Total
0
Share