Reg: 12841587     

پاکستانی پویلین کا افتتاح صدرعارف علوی کریں گے

دبئی (رپورٹ اظہراقبال)

دبئی میں ایکسپو 2020 نمائش جاری ہے جس میں پاکستان بھی شرکت کررہا ہے اس کا پویلین پاکستان سے باہر سب سے بڑا پویلین ہیں جسے پاکستان ۔۔ اک پوشیدہ خزانہ ۔۔ کا نام دیا گیا ہے۔

پویلین کا باضابطہ افتتاح پاکستانی صدرعارف الرحمان علوی کریں گے پاکستانی صدرامارات کے دو روزہ دورے پر ہفتے کو امارات پہنچے ہیں ان کی مصروفیات میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ اور روشن اپنا گھر سکیم سے متعلق تقریب میں شرکت بھی شامل ہے وہ اپنے دورے میں امارات کے حکام سے ملیں گے اس کے علاوہ مقامی اور پاکستانی کاروباری شخصیت اور پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

اس سال امارات اپنے قیام کی گولڈن جوبلی منارہا ہے۔ ان کا دورہ اس سلسلے کی بھی کڑی ہے۔ امارات اور پاکستان میں گہرے روابط ہیں اور اس وقت 16 لاکھ پاکستانی امارات میں مقیم ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران 6 ارب ڈالر کا خطیر زرمبادلہ اپنے وطن بھیجا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات اپنا پہلا مس یونیورس مقابلہ کرانے کو تیار

Next Post

شاہد آفریدی اور محمد عامر ابوظبی ٹی 10 سیزن 5 میں شامل

Related Posts

ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے روحانی محفل کا انعقاد ہوا

راچڈیل(عارف چودھری) ٹریولز 786 راچڈیل کی پروقار افتتاحی تقریب پر محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم…
Read More
Total
0
Share