Reg: 12841587     

معروف بھارتی اداکارہ بیگم فرخ جعفر انتقال کر گئیں

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

بھارتی فلموں کی سینئر اداکارہ بیگم فرخ جعفر 88  برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم فرخ جعفر کا انتقال گزشتہ روز یعنی 15 اکتوبر کو ہوا، انہیں آج سُپردخاک کردیا گیا ہے۔

فرخ جعفر جون پور میں پیدا ہوئی تھیں، وہ اپنے پاس بھارت کی پہلی خاتون آر جے کا منفرد اعزاز رکھتی ہیں۔

انہوں نے امراؤ جان، سودیش، پیلی لائیو اور گلابو شتابو جیسی فلموں میں شاندار اداکاری  سے مداحوں کے دل جیتے۔

فرخ جعفر کو فلم ’گلابو شتابو‘ میں بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

 فرخ جعفر نے بالی ووڈ کے تینوں خان کے ساتھ کام کیا ہے، فلم ’سودیش‘ میں انہوں نے شاہ رخ کے ساتھ کام کیا، ’پیپلی لائیو‘ میں عامر خان کے ساتھ کیا، اور ’سلطان‘ میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت اور فوج میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں: غلام سرور خان

Next Post

اسرا بیلگیچ کتنے برس کی ہوگئیں؟

Related Posts
Total
0
Share