Reg: 12841587     

حکومت اور فوج میں جان بوجھ کر غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں: غلام سرور خان

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے درمیان غلط فہمیاں جان بوجھ کر پیدا کی جا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر جلد خوش خبری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 برسوں کے دوران فوج اور سول حکومت کے درمیان جتنی مفاہمت دیکھی اتنی پوری زندگی میں نہیں دیکھی۔

غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت مسلم امہ میں خون ریزی ہو رہی ہے، افغانستان میں دہشت گردی کے 2 واقعات میں سینکڑوں افراد کی شہادت ہوئی۔

وفاقی وزیرِ ہوا بازی کا کہنا ہے کہ داعش افغانستان میں جو کھیل کھیل رہی ہے وہ اسپانسرڈ ہے، افغانستان میں دہشت گردی کا گزشتہ جمعے 1 واقعہ ہوا اور گزشتہ روز دوسرا واقعہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات پر کم سے کم بات قومی مفاد میں ہے، پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھی ہیں

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ آج بھی 12 بجے کی نیوز سن کر سوتا ہوں، مگر مجھے صبح سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا علم ہوا۔

وفاقی وزیرِ ہوا بازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں اور ہماری قیمتوں کا تقابل آج بھی کریں تو ہماری قیمتیں کم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آصف زرداری کی درخواستِ بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری

Next Post

معروف بھارتی اداکارہ بیگم فرخ جعفر انتقال کر گئیں

Related Posts
Total
0
Share