Reg: 12841587     

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس

اولڈھم(عارف چودھری)

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے خادمین نے ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس اور گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد ہوا جس میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے جانشین پیر حق خطیب بادشاہ سرکار نے وڈیو لنک خصوصی شرکت کی۔ برطانیہ بھر سے خادمین اور مریدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر زاہد طارق دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام محفل میں علمائے کرام اور ثنا خواں مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آپس میں پیار محبت اور امن کا درس دیا۔

اللہ اور اسکے رسول کو یاد کیا  شرکت کے لیے آنے والے سائلین حضرت پیر حق خطیب بادشاہ سرکار کی خاص عنایت سے فیض پا کر جاتے ہیں۔ برطانیہ میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص سماجی و مذہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کانفرنس کا تسلسل جاری رہے گا چند ہفتوں تک حضرت پیر حق خطیب بادشاہ سرکار برطانیہ کے دورے پر آئیں گے اور محافل کا سلسلہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد دوبارہ تسلسل سے شروع ہو جائے گا۔

حاجی ظفر کا کہنا تھا کہ سب ساتھیوں کا دلی شکریہ جنہوں نے روحانی محفل کی رونق کو دوبالا کیا امید ہے آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ آقائے دو جہاں کی ولادت باسعادت کے سلسلہ میں رکھی گئی روحانی محفل میں بچوں بڑوں اور خواتین نے شرکت کی دیار غیر میں ایسی محافل کا انعقاد ضروری ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل اس سے مستفید ہو سکے۔ استادہ شمع آرزو کا کہنا تھا کہ محفل میں شریک سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چاہنے والے  اور اپنے مرشد کے عقیدت مند ہیں انکا کہنا تھا کہ ہمارے مرشد کے دو ہی مشن ہیں زندگی میں ایک انسانیت کی خدمت دوسری تاجدار ختم نبوت کا پیغام پوری دنیا میں پھیلانا ہے۔

نہیں نے دنیا کے سامنے یہ بات ثابت کر دی کہ وہ ایک سچے عاشق رسول ہیں مولانا آزاد نے کہا دیار غیر میں ایسی محفلیں ھونی چاہئے ۔ محفل میں شرکت کرنے والے سائیلن کی مشکلات میں آسانیوں کے لیے پیر حضرت حق خطیب بادشاہ سرکار نے خصوصی دعا اور دم بھی کیا۔

اختتامی کلمات 
دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جشن ولادت کو منانے کے لیے ثنا خواں مصطفیٰ نے گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کر کے حاضرین محفل کے ایمان کو تازگی بخشتی۔
جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

یو کے اسلامک مشن کی نیلی مسجد روچڈیل میں ولادتِ باسعادت و سیرت طیبہ ﷺ سیرہ کانفرنس منعقد کی گئی

Next Post

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھی 2 میچ کھیلے جائیں گے

Related Posts

برطانوی حکومت کے قرضے پچھلے 60 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے ہیں، لز ٹرس کے استعفے کے بعد نئے برطانوی وزیراعظم کو تیزی سے گرتی معیشت اور ہوشربا قرضوں کے مسائل سے نمٹنا ہوگا۔

لندن (عارف چودھری) برطانیہ کے محکمہ شماریات کے مطابق ستمبر میں حکومت نے بےتحاشہ قرضے لیے جو 1963…
Read More
Total
0
Share