Reg: 12841587     

یو کے اسلامک مشن کی نیلی مسجد روچڈیل میں ولادتِ باسعادت و سیرت طیبہ ﷺ سیرہ کانفرنس منعقد کی گئی

روچڈیل (خالد چوہدری)

مبارک ہو زمانے کو وہ خاتم المرسلین آیا سراپا کرم بن کے رحمت للعالمین آیا

نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
مصیبت میں غریبوں کے کام آنے والا وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا

یو کے اسلامک مشن کی نیلی مسجد روچڈیل میں ولادتِ باسعادت سیرہ کانفرنس منعقد کی گئی۔نوجوان قاری شیرف نے نہایت خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک اور آصف طاہر کی دل نشین آواز میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آغاز ہونے والی تقریب کی نقابت امام وخطیب نیلی مسجد سید اسد نے کی-
جہالت و تاریکیوں میں ڈوبی اور سسکتی انسانیت کی کایا پلٹ دینے والے سارے نبیوں کے سردار سرور دوعالم سرور کائنات محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور سیرت طیبہ پر نوجوان قاری شیخ وقار نے انگریزی زبان میں اور خطیب اعظم حافظ محمد سعید نے اردو زبان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے اور دنیا بھر کی غلامی سے نجات ملی آپ ہرانسان کے لیے پیغام نجات لیکرآئے۔

اگر امت مسلمہ بنی ہے تو اس کے پیچھے ایک عورت کا ھاتھ ہے۔ آج کی محفل میں تشریف فرما تمام ماؤں،بہنوں اور بیٹیوں کو مبارکباد دیتا ہوں، بلاشبہ حضرت خدیجہ الکبریٰ رضی اللہ عنہما کا دین اسلام میں اور امت بنانے میں اپنے خاوند محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کی معاونت کرنے میں اہم کردارو مرتبہ حاصل ہے۔

ہم کو ماہ ربیع الاول میں گلی کوچوں،گھروں اور مساجد کو سجانے سے ضروری اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آپکے اسوہء حسنہ،حسن اخلاق، بیواؤں اور یتیموں سے صلہ رحمی،غربا و مساکین سے محبت کرنے کے انداز کو اپنائے رکھنا ہے- قرآن پاک کی تلاوت اور فرض نمازوں کی پابندی کرنی لازمی ہے۔ہم صرف چراغاں کر کے اور جھنڈیاں لگا کر آپ کی ولادت باسعادت کا جشن منا کر سمجھتے ہیں کہ ہم جیسا کوئی نہیں ہے ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑی محبت ہے۔

ہم اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اگر سچی محبت ہے تو اپنے والدین،اپنی اولاد اور مال ودولت سے زیادہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہونی چاہیے،اس کی ایک ہی صورت ہے۔کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں اور سیرتِ طیبہ کو اپنائیں۔

علماء اکرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشرکین کیساتھ حسن سلوک، بیواؤں و یتیموں اورغرباومساکین کیساتھ محبت و صلہ رحمی جیسے واقعات بیان کرکے حاضرین محفل کو آبدیدہ کر دیا-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بیرسٹر سلطان محمود 22 اکتوبر کوبرطانیہ پہنچیں گے

Next Post

دربار عالیہ بلاوڑہ شریف برطانیہ کے زیر انتظام ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں تاجدار ختم نبوت کانفرنس

Related Posts
Total
0
Share