Reg: 12841587     

بھارت نے ریاست جموں کشمیر کی شناخت پر ایک اور حملہ کردیا

ہیڈ آف نیوز منتظر مہدی(اسلام آباد)

بھارت نے ریاست جموں کشمیر کی شناخت پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے اس کی متنازعہ حیثیت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششیں مذید تیز کر دی ہیں۔

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے سری نگر ،جموں اور لیہہ (لداخ ) سے شارجہ کے لیے براہ راست بین الالقوامی فضائی سروس شروع کی ہے، بھارت اور متحدہ عرب امارات کا یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے متصادم ہے ،سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق بھارت متنازعہ علاقے پر کسی دوسرے ممالک سے معاہدے کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

وزارت خارجہ نے رابطہ کرنے کے باوجود اس معاملے پر چپ سادہ کی چادر اڑھ رکھی ہے۔گو فرسٹ (سابق گوائیر) کی پہلی پرواز ہفتہ 24اکتوبر کو سری نگر سے شارجہ کے لیے روانہ ہوئی، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سری نگر سے پہلی پرواز روانہ کی۔

گو فرسٹ کی پہلی پروازایئر بس A320 ہفتہ کو سرینگر کے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہوئی۔

سفارتی حلقوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت بھارت متنازعہ علاقے پر دوسرے ممالک سے معاہدے کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور فضائی سروس کے افتتاح کے باوجود پاکستانی وزارت خارجہ و داخلہ کی جانب سے اس معاملے پر پرسرار خاموشی تشوشناک ہے۔

بھارت متحدہ عرب امارات معاہدے اورفضائی سروس شروع ہونے کے باوجود وزارت خارجہ نے ابھی تک کوئی مذمتی بیان جاری نہیں کیاہے۔

سفارتی حلقوں کے مطابق پاکستان کو کشمیر پر اپنی روایتی موقف کے مطابق بھارت اور متحدہ عرب امارات کو احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے تھا۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے اس معاہدے سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو بدلنے کی کوششوں کو مذید تقویت ملے گی۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے سری نگر، جموں اور لہیہ (لداخ) کے لیے بین القوامی فضائی سروس کا معاہدہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی حصہ تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔بھارت متحدہ عرب امارات کے بعد دیگر ممالک سے بھی مقبوضہ کشمیر کے لیے براہ راست فضائی پروازیں شروع کرنے کے لیے رابطے کر رہا ہے۔

گو فرسٹ پہلی فضائی کمپنی ہے جس نے ریاست جموں کشمیر سے بین الاقوامی فضائی سروس شروع کی ہے ۔ گو فرسٹ سری نگر اور شارجہ کے درمیان ہر ہفتے چار براہ راست بین الاقوامی پروازیں چلائے گی۔

گو فرسٹ نے سری نگر کے علاوہ ریاست جموں کشمیر کے دو دوسرے شہروں جموں اور لیہہ (لداخ ) سے بھی بین الاقوامی فضائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایئرلائن کے اعلامیہ کے مطابق ریاست سے بین الاقوامی ہوائی سروس شروع ہونے سے جموں کشمیر اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اورجموں کشمیر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو بھی فروغ ملے گا۔

ائیر لائن کے مطابق ہم جموں و کشمیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ جوڑنے والی پہلی ایئر لائن بننے پر خوش ہیں ۔گو فرسٹ پہلی ائیر لائن ہے جس نے باغبانی اور ہارٹیکلچر کے شعبہ میں زرعی پیداوار کی سرکاری ملکیت میں خراب ہونے والی مصنوعات کو بچانے کے لیے گارگو کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سری نگر اور جموں سے رات کی فضائی سروس شروع کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ابوظبی ٹی 10 لیگ کا سکائی نیٹ کے ساتھ معاہدہ

Next Post

بھارتی حکام کی زیر حراست پاکستانی شہری ضیاءمصطفیٰ کی مبینہ ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا

Related Posts
Total
0
Share