دبئی(بیورو رپورٹ)
ابوظبی ٹی 10 لیگ اب سکائی نیٹ 247 ڈاٹ نیٹ پر بھی پیش کی جائے گی کیونکہ اب یہ لیگ کا آفیشنل پریزنٹر پارٹنر بن گیا ہے۔ ابوظبی ٹی 10 لیگ کو ایک نیا پلیٹ فارم ملنے سے امید ہے کہ شائقین تک رسائی میں اضافہ ہوگا ۔
اس موقع پر ٹی 10 سپورٹس مینجمنٹ کے چیئرمین شجیع الملک کاکہنا تھا کہ سکائی نیوز247 ڈاٹ نیٹ نیوز پورٹل کو اپنے ساتھ شامل کرکے بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں اس سے ہمیں اعلی درجے کی کرکٹ کو شائقین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔
سکائی 247 کے مارکیٹنگ مینجر جوائے کومبرا نے اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ نے ہر سیزن میں ترقی کے نئے ریکارڈ بنائے ہیں اورہمیں اس کا حصہ بنتے ہوئے دلی مسرت ہورہی ہے۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ دنیا کا ایک معروف اور دلچسپی سے بھرپور مقابلہ ہے کہ جس نے دنیا بھر کے کرکٹ مداحوں کو بہت کم وقت میں اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ کا پانچواں ایڈیشن 19 نومبر سے 4 دسمبر کے ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں اندارے رسل، ڈیون براوو، آئن مورگن ، جیسن روئے ، کرس گیل، یوسف پٹھان ، نیکولس پوران ، شاہد آفریدی اور لائمن لیونگ سٹون اور دیگر نامور کرکٹ کے ستارے چمکتے نظر آئیں گے۔