Reg: 12841587     

ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کا بنگلادیش کو 143رنز کا ہدف

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

ٹی20 ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 143 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 142رنز بنائے۔

کالی آندھی کے وکٹ کیپر نکولس پورن 40، روسٹن چیز 39 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، کپتان کیرون پولارڈ 14 اور جیسن ہولڈر 15رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں کرس گیل 4، ایون لوئس 6، شیمرون ہٹمائر 9، آندرے رسل صفر اور ڈیون براوو صرف 1رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن، مستفیض الرحمان اور شرف الاسلام نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دوسرا میچ پاکستان کا  افغانستان سے ہوگا۔

پاکستان کی اس اہم ترین میچ میں فتح سے سیمی فائنل تک رسائی یقینی ہوجائےگی، میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کالعدم تنظیم پر تشدد روکنے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

Next Post

افغان مہاجرین بھی پاک افغان میچ دیکھنے کےلیے پرجوش

Related Posts

کاروباری شخصیت چوہدری شاکر حسین کی مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سنیئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات

راچڈیل سیاسی رپورٹر والسال سے تعلق رکھنے والے چوہدری صوفی صابر حسین کے فرزند چوہدری شاکر حسین نے…
Read More
Total
0
Share