مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)
لاہور: گلبرگ میں پیس شاپنگ مال کی بالائی منزل پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق آگ بالائی منزل کے عقبی حصے میں دوبارہ بھڑکی تاہم جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
رات گئے گلبرگ شاپنگ مال میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا تھا اورکولنگ کا عمل جاری تھا، ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ متاثرہ شاپنگ مال سے ملحقہ تمام پلازے محفوظ ہیں، آپپریشن میں فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 60 فائر فائٹرز نے حصہ لیا، فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی زخمی یا مسنگ رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان کے مطابق پلازہ میں فائر اور سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے، آگ پر جلدی اور بروقت پابو پانے کے لیے قریبی اضلاع کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔