Reg: 12841587     

ٹی ایل پی کا وزیرآباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے وزیر آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹی ایل پی کے پیر سید سرور حسین شاہ نے اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیر آباد سے اب ہم دھرنا ختم کرکے واپس مسجدرحمتہ للعالمین جائیں گے۔

اس سے قبل آج وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے پہلے حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے مظاہرین وزیر آباد میں اللّٰہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر آج 11ویں روز بھی موجود تھے، جبکہ چناب کے پل پر ایک ٹریک پر ٹریفک بحال، دوسرا ٹریک بند تھا۔

وزیر آباد میں دھرنے کے سبب انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہو گیا تھا جبکہ معمولات زندگی بھی شدید متاثر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حفیظ کا دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے پر غور

Next Post

دورۂ پاکستان سےمتعلق کچھ کھلاڑیوں میں بے چینی ہے، آسٹریلوی کپتان

Related Posts

حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خان کی جانب سے سپین سے آئے ہوئے بزنس مین چودھری عمران اختر اور بر طانیہ کے کاروباری دوستوں کے اعزاز میں چودھری ذولفقار علی کے ڈیرے پر عشیائیہ دیا

مانچسٹر(عارف چودھری) اٹلی میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خان نے سپین سے آئے…
Read More
Total
0
Share