Reg: 12841587     

حفیظ کا دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے پر غور

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردار ہونے پر غور کر رہے ہیں ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش شیڈول ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر پلیئر محمد حفیظ اس ٹور کیلئے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ محمد حفیظ نے دورہ بنگلادیش سے دستبرادری سے بورڈ کو آگاہ کردیا۔ محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فوری بعد دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانہ ہو گی، تاہم ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دبئی سے ہی بنگلہ دیش روانگی کے شیڈول میں تبدیلی قابل غور نہیں ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے ٹرافی جیت جانے کی صورت میں روانگی کے شیڈول میں ردوبدل ممکن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے قومی ٹیم چارٹر طیارے سے پاکستان سے ہوتے ہوئے ڈھاکا جائے ۔

دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی 15 نومبر کو ڈھاکہ روانگی شیڈول ہے، ٹیم کی روانگی کے پلان میں کوئی تبدیلی زیر غور نہیں، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو ہو گا ۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے اور ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بھارت: اسکول پرنسپل نے طالب علم کو عمارت سے الٹا لٹکا دیا

Next Post

ٹی ایل پی کا وزیرآباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان

Related Posts
Total
0
Share