مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ منتخب وزیراعظم کے خلاف سازش اور اس کے کرداروں کو ایک ایک کرکے اللّہ تعالیٰ بے نقاب کررہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کےخلاف گواہی ہے۔
اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ سازشی کرداروں کو کٹہرے میں لایا جائے، سزائیں دی جائیں جبکہ بے گناہوں کو بلا تاخیر انصاف فراہم کیا جائے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ یہ سازش صرف نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان اورعوام کے خلاف ہوئی۔