مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
پاکستان کو جولائی میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے چار اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے جاری کیے گئے ٹینڈرز پر صرف ایک بولی موصول ہو ئی اور وہ بھی 39.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی مہنگی ترین بولی ہے۔
اب پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کمپنی کا بورڈ فیصلہ کرے گا کہ یہ مہنگی ترین بولی والا ایل این جی کارگو بھی خریدنا ہے یا نہیں۔
پیٹرولیم ڈویژن کی کمپنی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے جولائی میں چار اسپاٹ ایل این جی کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کیے تھے اور عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی تھیں۔
ٹینڈرز 3 سے چار جولائی، 8 سے 9 جولائی، 25سے 26جولائی اور 30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے تھے تاہم کمپنی کو 30 سے 31 جولائی کی سپلائی کیلئے صرف ایک بولی موصول ہوئی جو قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔