Reg: 12841587     

ثاقب نثار کے پاس مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، سابق چیف جج رانا شمیم

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے پاس قانون کے مطابق مجھے ایکسٹینشن دینے کا اختیار ہی نہیں، ثاقب نثارکون ہوتے ہیں مجھے ایکسٹینشن دینے والے؟

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گلگت بلتستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم نے کہاکہ میں خبر میں دی گئی تمام باتوں پر قائم ہوں،مجھے ایکسٹینشن مانگنے کی کوئی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سپریم کورٹس، سپریم کورٹ آف پاکستان کے ماتحت نہیں، جی بی اور آزاد کشمیرکے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کو ایکسٹینشن دینا وزیراعظم کا اختیار ہے۔

سابق چیف جج رانا شمیم نے کہاکہ ثاقب نثارکون ہوتے ہیں مجھے ایکسٹینشن دینے والے؟میں نے ثاقب نثار کے گلگت آنے پرکوئی سرکاری خرچ نہیں کیا تھا، ثاقب نثارگلگت میں میرے مہمان تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حلف نامہ کب اور کس کو دیا یہ ابھی نہیں بتاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ٹی 10 فارمیٹ اولمپکس کے لئے موزوں ترین فارمیٹ ہے فاف ڈوپلیسس

Next Post

نواز شریف اور مریم نواز کی بے گناہی روزِ روشن کی طرح عیاں ہوگئی ہے: مریم اورنگزیب

Related Posts
Total
0
Share