Reg: 12841587     

بنگلا دیش کے تمیم اقبال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل بنگلادیش کے اہم بلے باز سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس وجہ سے وہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ویب سائٹ کے مطابق تمیم اقبال کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کی تصدیق اتوار کے روز ان کے ایکسرے کو دیکھ کر ہوئی۔

تمیم اقبال کے الٹے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر گزشتہ ماہ کھٹمنڈو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ہوا۔

تمیم اقبال کا کہنا ہےکہ ان کے انگوٹھے کا فریچر تقریباً ٹھیک لگ رہا تھا لیکن سوجن برقرار تھی جس پر ایک اور ایکسرے کرایا تو فریکچر موجود ہونے کا پتا چلا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انگوٹھے کو ٹھیک سے حرکت نہیں دے سکتے اور انہیں اسے ٹھیک کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نوجوان نے فیس بک استعمال کرنے پر تھپڑ مارنے کیلئے ملازمہ رکھ لی

Next Post

عمر کی موت کا وسیلہ بننے والوں کا گریبان پکڑوں گی: اہلیہ عمر شریف

Related Posts

حکومت نے کوئی موثر اور ٹھوس اقدامات نہیں کیے کہ جس سے ملک کے اندر معاشی استحکام آ سکے-حاجی حبیب احمد, بزنس مین و سماجی شخصیت

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی) راولپنڈی  کے معروف  بزنس مین اور سماجی  شخصیت  حاجی حبیب …
Read More
Total
0
Share