Reg: 12841587     

نوجوان نے فیس بک استعمال کرنے پر تھپڑ مارنے کیلئے ملازمہ رکھ لی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  کے مسلسل استعمال کی عادت سے کئی لوگ جان چھڑانا چاہتے ہیں اور اس کے لیے مختلف طریقے بھی اپناتے ہیں لیکن منیش سیٹھی نامی نوجوان نے  اس کا حیران کن حل نکالا ہے۔

سان فرانسکو سے تعلق رکھنے والے بلاگر منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھ لیا ہے  جس کا کام انھیں فیس بک  استعمال کرتا دیکھ کر تھپڑ مارنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، خاتون کو ملازمت پر رکھنے کے لیے باقاعدہ اشتہار بھی دیا گیا جس کے بعد کارا نامی خاتون کو فی گھنٹہ 8 ڈالر معاوضہ کی پیشکش کرتے ہوئے ملازمت پر رکھ لیا گیا۔

منیش کا اپنی بلاگ پوسٹ میں کہنا ہے کہ کارا نامی خاتون کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کے کام کی صلاحیت 35 سے 40 فیصد بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا

Next Post

بنگلا دیش کے تمیم اقبال پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے

Related Posts

چوہدری افتخار واہلہ اور بزنس مین چوہدری خالد محمود ہنجرا کی وفد کے ہمراہسپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ ملک بابر علی سے ملاقات

سیالکوٹ( بیورو چیف) چوہدری افتخار واہلہ نمبردار ریٹائرڈ پولیس آفیسر اور برطانیہ و یورپ کے بزنس مین چوہدری…
Read More
Total
0
Share