Reg: 12841587     

آئی سی سی نے بھارت کو ورلڈکپ سمیت تین سب سے بڑے ایونٹس کی میزبانی دیدی

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

آئی سی سی کی جانب سے بھارت کو 2024 سے 2031 تک تین سب سے بڑے ایونٹس کی میزبانی دی گئی ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 16 نومبر کو آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں بھارت کو 8 سالہ سائیکل میں تین اہم ایونٹس کی میزبانی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویب سائٹ کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 تک جن اہم ایونٹس کی میزبانی کرے گا ان میں دو ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی شامل ہے۔

بھارت 2026 میں سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور 2029 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اس کے حصے میں آئے گی۔

اس کے علاوہ بھارت 2031 میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ون ڈے انٹرنیشنلز ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا جس میں بھارت کے ساتھ بنگلادیش مشترکہ میزبان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میرا دل پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑا ہے، ہیڈن کا اردو میں پیغام

Next Post

احسن اقبال نے کلبھوشن پر سوال اٹھا دیا

Related Posts

وکٹوریہ اسکوائر کونسل ھاؤس برمنگھم میں گزشتہ کل 15 اگست انڈیا کے یوم جشن آزادی پر تحریک کشمیر برطانیہ و یورپ نے انڈیا کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کا نام دیا اور پر بھر پور احتجاج کیا

برمنگھم(نمائندہ خصوصی) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں ہزاروں لوگوں نے انڈیا کے…
Read More
Total
0
Share