ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
بی بی پاک دامن کے مزار کی زمین پر قبضے کا انکشاف،مزار پر تجاوزات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی،ایڈوکیٹ رانا افضال حسین کی طرف سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بی بی پاک دامن کے مزار کی زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جائے,محکمہ اوقاف اور پنجاب حکومت کو مزار کی تزئین و آرائش کا حکم دیا جائے۔ی بی پاک دامن کے مزار کی 72 کنال زمین پر تجاوزات قائم ہیں,قبضہ مافیا نے مزار کی زمین پر گھر اور کمرشل پلازے تعمیر کر لیے ہیں,مزار سے منسلک قبرستان کی زمین پر بھی قبضہ ہوچکا ہے,درخواست میں حکومت پنجاب, محکمہ اوقاف اور ڈی سی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔