Reg: 12841587     

برطانیہ میں برفانی طوفان کے الرٹ برقرار، 100 سے زائد اسکول بند

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگراوئونڈ نیوز)

برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کے الرٹ برقرار ہیں، ویلز میں برفباری کے باعث سو سے زائد اسکول بند کردیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے، سردی کی شدید لہربرقرار ہے، اسکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری متوقع  ہے۔

برطانیہ میں گزشتہ رات 2010 کے بعد مارچ میں سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ، برفباری کے باعث مختلف شہروں میں ائیر پورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہوگیا جبکہ اسکول بند کردیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شی جن پنگ تیسری بار چین کے صدر منتخب

Next Post

رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی

Related Posts
Total
0
Share