Reg: 12841587     

نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں واقع نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے، جس کی وجہ سے شارعِ فیصل سے شاہراہِ قائدین جانے والا راستہ بند ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق 15 منزلہ نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں سے عمارت میں توڑ پھوڑ کا کام شروع کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہیوی مشینری بھی نسلہ ٹاور کو گرانے کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

روایتی طریقے سے عمارت گرانے کے لیے مزدور اور مشینری دونوں مصروف ہیں۔

مزدوروں کی مدد سے بالائی منزلوں کو مینوئل طریقے سے گرایا جا رہا ہے، جبکہ ہیوی مشینری کی مدد سے عمارت کی نیچے کی دیواروں کو گرایا جا رہا ہے۔

کراچی کے ضلع شرقی کے ڈپٹی کمشنر آصف جان صدیقی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 ماہ میں نسلہ ٹاور مکمل گرا دیا جائے گا۔

نسلہ ٹاور کے ایک سابق مکین محمد علی کا کہنا ہے کہ اب تک نسلہ ٹاور کے سابق مکینوں کو 1 روپیہ بھی نہیں ملا ہے، ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، نہ ہی بتایا گیا کہ کس نے اور کتنے پیسے دینے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی جانب سے نسلہ ٹاور کو اب تک نہ گرائے جانے پر اظہارِ برہمی کیا گیا تھا جس کے بعد کمشنر کراچی اقبال میمن نے کل نسلہ ٹاور پہنچ کر اسے توڑنے اور گرانے کا عمل دوبارہ شروع کرا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھارت جانے سے انکار

Next Post

دلہن کی جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

Related Posts

ہمارے نہایت ہی پیارے بھائی و دوست اور مخلص ساتھی سابق ناظم یونین کونسل میانی سیالکوٹ چوہدری عصمت اللہ وریاہ صاحب کی (دو بھتیجیاں) انکے چھوٹے بھائی چوہدری عظمت وریاہ صاحب کی دونوں صاحبزادیاں (ملک ملاوی) میں قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں ہیں.

انا للہ وانا الیہ راجعون- گزشتہ کل انکی نماز جنازہ ملاوی میں ادا کر دی گئی ھے اور…
Read More
Total
0
Share