Reg: 12841587     

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا بھارت جانے سے انکار

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دعوت پر بھارت جانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر بھارتی لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

صادق سنجرانی کی جانب سے بھارتی دورے کے لیے دی گئی دعوت کے جواب میں کہا گیا ہے کہ  5 اگست کے غیرقانونی اقدام کی واپسی تک کسی بھارتی تقریب میں نہیں جاؤں گا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت والی آئینی شقیں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، اس تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پاکستان میں لوٹی ہوئی دولت واپس لانا مشکل ہے، جاوید اقبال

Next Post

نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام تیزی سے جاری

Related Posts

مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں انٹرنیشنل قرآت و نعت کونسل کی جانب سے دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی ۔

مانچسٹر(وسیم چودھری) مانچسٹر کی مرکزی جامعہ مسجد وکٹوریہ پارک میں رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیادوں پر رضاکارانہ…
Read More
Total
0
Share