Reg: 12841587     

باکسر محمد وسیم فتح کے بعد پاکستان پہنچ گئے

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

پاکستان کے نامور باکسر محمد وسیم ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد کراچی پہنچ گئے۔

محمد وسیم پیر کی شام دبئی سے کراچی پہنچے، ایئرپورٹ پر اُن کے مداحوں، ساتھی باکسرز اور دیگر نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

محمد وسیم کو ہار پہنائے گئے اور اُن پر گل پاشی بھی کی گئی، جنہوں نے دبئی میں کولمبین باکسر رابر بریرا کے خلاف ہونے والی فائٹ جیتی۔

دونوں باکسرز ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ کی فائٹ کیلئے مدمقابل تھے، جس میں پاکستانی باکسر نے حریف کو ہرادیا۔

محمد وسیم دو مرتبہ ڈبلیو بی سی ٹائٹل جیتنے والے واحد پاکستانی باکسر ہیں، اس فائٹ کو جیتنے کے سبب وہ ڈبلیو بی اے کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ بھی لڑنے کے اہل ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

میسی ساتویں بار بہترین کھلاڑی قرار

Next Post

مگر مچھ کا مجسمہ اچانک زندہ ہوگیا

Related Posts

پنجاب پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے راولپنڈی کے رہائشی چوہدری زاہد محمود کی بیوہ شاہدہ چوہدری کی پریس کانفرنس

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی پنجاب پولیس کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے…
Read More

راچڈیل کی ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت کشمیری ،راہنما جاوید اختر کو راچڈیل بورو کا سب سے بڑا اعزاز FREEDOM OF THE BOROUGH سے نواز گیا گیا

لندن (عارف چودھری) بر طانیہ کے شہر راچڈیل کی ممتاز سماجی کمیونٹی شخصیت کشمیری ،راہنما جاوید اختر کو…
Read More
Total
0
Share