Reg: 12841587     

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ بر طانیہ کے دوران سکاؤٹش پار لیمنٹ کے دیگر ارکان سے ملاقا تیں

لندن (عارف چودھری)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دورہ بر طانیہ کے دوران سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون’گلوسکو کی فر سٹ منسٹر نکولاسٹرجین’کابینہ سیکرٹری برائے صحت سکاٹ لینڈ حمزہ یوسف’سکائوٹش پار لیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال سمیت سکائوٹش پار لیمنٹ کے دیگر اراکین سے ملاقاتیں ‘سکائوٹش پار لیمنٹ کی گیلری میں آمد پر سپیکر سمیت تمام اراکین کی جانب سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کاشاندار استقبال’سپیکر سمیت دیگر اراکین کافی دیر تک تالیاں بجاتے رہے ‘سکائوٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون کا گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کے اعزا ز میں ظہرانہ ‘نکولاسٹرجین نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی’

چوہدری محمدسرور نے نکولاسٹرجین کو دور ہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی جبکہ گور نر پنجاب کی ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں امن واستحکام ‘افغانستان سمیت خطے میں امن کے لیے پاکستانی کردار سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی ۔

گور نر ہائوس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اپنے دورہ بر طانیہ کے دوران پہلے مر حلے میں گلوسکو پہنچے جہاں گور نر پنجاب نے سکائوٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور اور دیگر کے ہمراہ سکائوٹش پار لیمنٹ کا دورہ کیا ہے سکائوٹش پار لیمنٹ پہنچے سپیکر الیسن جون سٹون نے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا استقبال کیا اور انکی ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال ‘پاک گلوسکو تعلقات ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز بارے بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب سکائوٹش پار لیمنٹ کی کاروائی دیکھنے کے لیے مہمانوں کی گیلری میں آئے تو سپیکر کے ساتھ ساتھ فر سٹ منسٹر اور دیگر اراکین نے گور نر پنجاب کو بھر پور ویلکم کیا جسکے بعد گور نر پنجاب نے سکائوٹش پار لیمنٹ کی رکن سارا بوئیک سے بھی ملاقات جس میں افغانستان سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی اور گور نر پنجاب نے انکو افغانستان میں امن کی بحالی اور دیگر شعبوں میں اقدامات کے بارے میں بتایا جس پر سارا بوئیک نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے انکو اقدامات کو سراہا ہے دورہ گلوسکو کے دوران گور نر چوہدری محمدسرور کی سکائوٹش پار لیمنٹ کی پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال بھی ملاقات ہوئی پام گوسال نے پاکستان میں سکھ کیموینٹی کو دی جانیوالی سہولتوں اور خصوصا کر تار پور راہدری کے منصوبے کو پاکستان کی اقلیتوں کے لیے بے پناہ محبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ

سکھ کیمونٹی ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتی ہے اور پاکستان جانیوالے سکھ یاتری ہمیشہ خوشیوں بھر پیغام لیکر ہی واپس آتے ہیں چوہدری محمدسرور کی اپنے دورہ گلوسکو کے دوران ممبر سکائوٹش پار لیمنٹ ایلکس کول ہیملنٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے علاوہ افغانستان میں امن واستحکام کے حوالے سے خصوصی طور پر بات چیت کی گئی ہے ملاقاتوں کے حوالے سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ گلوسکو کے دورے کے دوران سپیکر اور فرسٹ منسٹر سمیت دیگر اراکین کے ساتھ انتہائی کامیاب ملاقاتیں ہوئی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ سب افغانستان میں امن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں

میں نے ان ملاقاتوں میں زور دیا ہے کہ موجودہ حالات میں دنیا میں غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کر نا ہوگی کیونکہ اگر وہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری جیسے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر افغانستان کی صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہیگی جو پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا افغانستان میں صحت سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی نہ ہونے کے برابر ہے جو سب کے لیے لمحہ فکر یہ ہے پاکستان پہلے دن سے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر ینگے مگر دنیا کو بھی جوش نہیں ہوش سے افغانستان کے حوالے سے پالیسی اختیار کر نا ہوگی ۔ چوہدری محمدسرور نے گلوسکو کی فر سٹ منسٹر نے پنجاب میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں ملکر چلنے کی خواہش اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جسکے لیے ہم بہت جلد آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے تاکہ معاملات کو آگے بڑھا یا جاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

چوہدری محمد سرور کی ممبر سکاؤٹش پارلیمنٹ سارا بوئیک سے ملاقات

Next Post

ایکسپو 2020 دبئی میں آنے والے شرکا کی تعداد48 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

Related Posts
Total
0
Share