Reg: 12841587     

بختاور بھٹو کا پی ٹی آئی کے آئی کیو لیول پر طنز

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

سابق صدر آصف زرداری کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے آئی کیو لیول پر طنزیہ ٹوئٹ  کی ہے۔

پاکستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہونے والی مہنگائی نے جہاں عوام کو پریشان کر رکھا ہے وہیں پی ٹی آئی کی جانب سے موجودہ حکومت پر الزامات کی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اسی حوالے سے کالم نگار  علی معین نوازش نے ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا ملک کی معیشت گزشتہ تین ماہ میں نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں میں تباہ ہوئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس میں سب سے زیادہ تباہ کُن پیٹرول سبسڈی تھی جس نے پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف پروگرام سے نکال کر ڈیفالٹ پر کھڑا کردیا۔

علی معین کی ٹوئٹ پر بختاور نے ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ کہا کہ ہر شخص جس کا آئی کیو لیول پی ٹی آئی سے زیادہ ہے وہ یہ حقیقت جانتا ہے کہ مہنگائی کب اور کیوں ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قمر زمان کائرہ نے ’سستی اشیا‘ کا بتاکر واردات کرنے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کردی

Next Post

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی طلبی کوعدالت میں چیلنج کردیا

Related Posts
Total
0
Share