Reg: 12841587     

انڈونیشیا: ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹ گیا، 13 افراد ہلاک

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو کا آتش فشاں پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہو گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ اور دھویں سے 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیزاسٹر ایجنسی حکام کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کو گرم راکھ سے جلنے کے زخم آئے ہیں۔

ماؤنٹ سیمیرو کے آتش فشاں سے گزشتہ روز راکھ اور دھواں نکلنا شروع ہوا تھا۔

آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کے بادل 40 ہزار فٹ تک بلند ہوئے تھے جس سے نزدیکی علاقے میں اندھیرا چھا گیا تھا۔

ماؤنٹ سیمیرو انڈونیشیا کے 130 فعال آتش فشاں پہاڑوں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اداکارہ وینا ملک کی ماں نے اسد خٹک کو بوتل دے ماری

Next Post

امارات ائرلائن کا دبئی سٹاک مارکیٹ میں لسٹنگ کا عندیہ

Related Posts
Total
0
Share