Reg: 12841587     

ٹانک: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکار شہید

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہےجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او)  ڈاکٹر احسان ﷲ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا، زخمی اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او سجاد احمد نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

قومی وطن پارٹی کے ترجمان احمد نواز نے پولیو ٹیم پر ٹانک میں حملےکی مذمت کی ہے اور حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجوؤں نے کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سانحہ سیالکوٹ:گرفتار ملزمان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا فیصلہ

Next Post

شہید راشد منہاس کی والدہ وفات پا گئیں

Related Posts

عیدالاضحی کے موقع پر وریو ہاؤس ( وریو گاؤں) میں ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی،سیالکوٹ ضلعی صدر چوہدری طارق سبحانی اور چوہدری جمیل خوش اختر سبحانی سے برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین اور جرنلسٹ خالد چوہدری کا فیملی ممبران اور علاقہ بھر کے لوگوں کی ملاقات۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) وریو خاندان کیساتھ لوگوں کی محبت عید الاضحیٰ کے موقع پر عید کے پہلے…
Read More
Total
0
Share