مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو ڈر پوک اور آرام پسند شخص قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وطن واپس نہیں آئیں گے۔
عمران خان نے 25 ستمبر کو ہونے والے قومی اسمبلی کی تمام 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے نااہلی کا ڈر نہیں ہے کیونکہ تحریک انصاف نے قانونی طریقے سے فنڈ اکٹھا کیا ہے۔
سابق وزیراعظم نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لانگ مارچ کے دوران ہمیں انتخابات کے حوالے سے غلط یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف ڈرپوک اور آرام پسند آدمی ہیں، واپس نہیں آئيں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا تھا کہ نواز شریف کو بہت جلد پاکستان کے عوام کی خدمت کرتا دیکھ رہا ہوں۔