Reg: 12841587     

شیر شاہ دھماکے میں عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے، خرم شیرزمان

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرِ زمین گزرنے والے سیوریج کے بند نالے میں دھماکا ہوا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت تباہ ہوگئی جبکہ اطراف کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹائے جانے کی کارروائی کے دوران نالے میں ایک اور دھماکا ہوا ہے جس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹراما سینٹر سول اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 12 افراد کی لاشیں اسپتال لائی گئیں جبکہ 12 زخمی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پنجاب: نمونیا کیسز میں اضافے کا خدشہ

Next Post

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے جرمنی کے نمائندہ خصوصی جوسپر ویک نے ملاقات کی

Related Posts
Total
0
Share