Reg: 12841587     

پیکا ایکٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ نےسیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکشن 20 کےتحت گرفتاریوں سے روک دیا۔

پیکا ایکٹ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے  ریمارکس دیے ہیں کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے۔ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی کمپلینٹ پر گرفتاری عمل میں نہ لائی جائے۔

عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمہ دار ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سیلیبریشن تب اچھی لگتی ہے جب پرفارمنس اچھی ہو، آفریدی، دھانی سے ناخوش

Next Post

دنیا کے سب سے خوب صورت ’میوزیم آف دی فیوچر‘ کا افتتاح

Related Posts
Total
0
Share