Reg: 12841587     

افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، شہباز شریف

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے۔

شہباز شریف نے نیب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان لوگوں کو روٹی اور دوائی کے لالے پڑ گئے ہیں، افغانستان میں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے عوام کی امداد کا معاملہ بڑا سنگین ہے، عالم اسلام سمیت پوری دنیا کا فرض بنتا ہے کہ افغان عوام کی مدد کرے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ جتنی افغان عوام کو مدد کی اب ضرورت ہے شاید پہلے کبھی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس میں منظور کی گئی متفقہ قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانستان میں معاشی بدحالی مہاجرین کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا باعث بنے گی، انتہا پسندی، دہشت گردی اور عدم استحکام کو فروغ ملے گا جس کے سنگین نتائج علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام پر پڑیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پیپلزپارٹی حکومت جمہوری دہشتگرد ہے، مصطفیٰ کمال

Next Post

زوہیب حسن نے بھی اشتیاق بیگ کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

Related Posts
Total
0
Share