Reg: 12841587     

زوہیب حسن نے بھی اشتیاق بیگ کیخلاف دعویٰ دائر کردیا

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے بھی مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف دعوی دائر کردیا۔

سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اشتیاق بیگ پر زوہیب اور ان کے اہلخانہ کے خلاف پرنٹ،الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر بیان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

عدالت نے زوہیب حسن اور مرزا اشتیاق بیگ کے دائر دعوے ایک ہی بینچ میں لگانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اس سے قبل رواں سال 13 اگست کو زوہیب حسن نے بہن نازیہ حسن کی 21 ویں برسی کے موقع پر انکشاف کیا تھا کہ نازیہ حسن نے اشتیاق بیگ کے مظالم سے تنگ آکر طلاق لی تھی۔

زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ نازیہ خود طلاق کے لیے پاکستان ہائی کمیشن گئیں، مرزا اشتیاق نے تاخیری حربے اپنائے۔

واضح رہے کہ مرزا اشتیاق بیگ نے زوہیب حسن کے الزاما ت کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زوہیب حسن کے خلاف پاکستان اور برطانوی عدالت میں 1 ارب روپے ہرجانے کا کیس کروں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

افغانستان کا معاملہ بڑا گھمبیر ہے، شہباز شریف

Next Post

پشاور، فاتح امیدوار زکریا خان اپنی ہی فائرنگ سے جاں بحق

Related Posts
Total
0
Share