مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)
خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب آج ہوگا، جس کے لیے پولنگ صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک خیبرپختونخوا اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوگی۔
تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا۔ شوکت امیرزادہ اے این پی، محمد سعید پیپلزپارٹی اور ظاہر شاہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار ہیں۔
145 اراکین پر مشتمل صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 94 اراکین ہیں جبکہ جے یو آئی( ف) کے ارکان کی تعداد 15 ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں اے این پی 12، مسلم لیگ( ن) 7، پیپلزپارٹی 5، بلوچستان عوامی پارٹی 4، جماعت اسلامی 3 اور مسلم لیگ( ق) کا ایک رکن ہے جبکہ آزاد اراکین کی تعداد 4 ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹر منتخب ہونے کے لیے امیدوار کو 145 اراکین میں سے 50 فیصد سے زیادہ ووٹ درکار ہوں گے۔