مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرئونڈ نیوز)
بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ویرینٹ، اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 153 ہو گئی ہے، گزشتہ روز ریاست مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ریاست گجرات میں اومیکرون ویرینٹ کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز 11 ریاستوں میں رپورٹ ہو ئے ہیں جس میں مہاراشٹرا اور نئی دلی سرِ فہرست ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹرا میں اومیکرون ویرینٹ کے 54 اور نئی دلی میں 22 جبکہ راجستھان میں 17 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اسی طرح بھارتی ریاست کرناٹکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 19، تلنگانہ میں20، گجرات اور کیرالہ میں 11، 11، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور چندی گڑھ میں ایک، ایک اور مغربی بنگال میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کے پہلے 2 کیس 2 سمبر کو کرناٹکا میں رپورٹ ہوئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 6 ہزار 563 کیسز اور 132 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں۔