Reg: 12841587     

کراچی میں غروبِ آفتاب کے مناظر شنیرا کو بھا گئے

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم کو کراچی میں غروب آفتاب کے مناظر بھاگئے۔

شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرا م پر اپنی بیٹی عائلہ اکرم کے ساتھ اپنی ایک نئی تصویر شیئر کی ہے ۔

اس تصویر میں شنیرا اکرم اپنی بیٹی کے ساتھ کرا چی کے سمندر کے حسین نظارے سے لطف اندوز ہورہی ہیں ۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ کراچی کے غروبِ آفتاب کے مناظر بہت دلکش ہوتے ہیں‘۔

سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم طویل عرصے کے بعدکچھ عرصہ پہلے ہی پاکستان پہنچی ہیں ۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کیے ہوئےتھے جس کی وجہ سے شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ سال سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی تھیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم پاکستان میں ہی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئٹہ: گیس لیکیج سے دھماکا، 2 جاں بحق، 8 زخمی

Next Post

حادثے نے 5 وقت کا نمازی بنادیا: شہریار منور

Related Posts
Total
0
Share