Reg: 12841587     

امید ہے فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، قادر مندوخیل

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ امید ہے آج فیصل واوڈا نااہل ہوجائیں گے، ان کی سینیٹ کی نشست بھی پی پی کے پاس ہوگی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا کہ ہمیں الیکشن کمیشن پر پورا یقین ہے کیوں کہ فیصلہ میرٹ پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اگر کاغذات نامزدگی سے پہلے دوہری شہریت چھوڑی ہوتی تو کیس نہ بنتا، انہوں نے دوہری شہریت بعد میں چھوڑی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے آج جو بیان حلفی جمع کرایا، غلط ہوا تو اپنی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دوں گا، کمیشن نے ساڑھے 3 سال بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کیاہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

شاہین آفریدی نے کپتانی قبول نہ کرنے کا شاہد آفریدی کا مشورہ نہیں مانا

Next Post

آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں، فرخ حبیب

Related Posts

اوورسیز پاکستانیوں  کے پاکستان میں درپیش مسا ئل میں ان کی مدد کرنے کے لئے  گیم چینجر گروپ کے مقامی دفتر کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ  مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر  نے کیا  

عارف چوہدری (مانچسٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں درپیش مسائل میں ان کی مدد کے لئے  گیم چینجر…
Read More
Total
0
Share