مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)
سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے دیا گیا کپتانی قبول نہ کرنے کا مشورہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مسترد کردیا۔
ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے شاہین آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ کپتانی قبول کرنے سے قبل کم از کم ایک دو سال کا انتظار کرے تاکہ اس دوران وہ اپنی بولنگ پر توجہ دے سکے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس یل) کے ساتویں سیزن میں شاہین آفریدی کو اپنا کپتان مقرر کیا ہے۔
اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ انہوں نے شاہین کو کپتانی نہ لینے کا مشورہ دیا تھا، لیکن چونکہ وہ بھی آفریدی ہے، اس نے میری بات نہیں مانی۔
ساتھ میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ شاہین نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ ذمہ داری قبول کی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ امید ہے کہ شاہین آفریدی مجھے غلط ثابت کریں گے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی سے قبل سہیل اختر لاہور قلندرز کے کپتان تھے، اور ان کی قیادت میں لاہور قلندرز ایک مرتبہ پی ایس ایل فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔