Reg: 12841587     

اوورسیز پاکستانیوں  کے پاکستان میں درپیش مسا ئل میں ان کی مدد کرنے کے لئے  گیم چینجر گروپ کے مقامی دفتر کا افتتاح پاکستان قونصلیٹ  مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر  نے کیا  

عارف چوہدری (مانچسٹر)

اوورسیز پاکستانیوں کے پاکستان میں درپیش مسائل میں ان کی مدد کے لئے  گیم چینجر گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا، آج گروپ کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح پاکستان قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر اور کمرشل ٹریڈ سیکرٹری محمد اختر نے با قاعدہ فیتہ کاٹ کر گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی قونصل جنرل  طارق وزیر نے کہا کہ  گیم چینجر گروپ کے ڈائرکٹر بلال بابر کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں  نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی  زمینوں پر قبضہ جات بہت بڑا مسئلہ ہے اسے حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

ڈائریکٹرز گیم چینجر بلال بابر اور ارشاد علی خان کا کہنا تھا کہ دفتر کھولنے کا مقصد پاکستان میں برطانیہ میں بسنے والے تارکین وطن کے مسائل حل کروانے اور سرمایہ کاری کے لیے راہنمائی کرنا ہے ،تاکہ انہیں پاکستان میں مشکلات پیش نہ آئیں ، ہم مستحق لوگوں کو مفت قانونی سہولت بھی دیں گے ‘گیم جینجر گروپ ‘کے تیسرے ڈائریکٹر مشہور ٹی وی کمپئیر توثیق حیدر ٹریول مسائل کی وجہ سے افتتاحی تقریب میں مانچسٹر نہ پہنچ سکے۔

بین الاقوامی کاروباری و سماجی شخصیت خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ گیم چینجر کا کھلنا ہمارے لیے باعث فخر ہے ۔یہ لوگ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور دیگر مشکلات کو حل کروانے میں بلا معاوضہ معاونت کریں گے۔ میں انہیں رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحیثیت کمرشل اینڈ ٹریڈ سیکرٹری خدمات سر انجام دینے والے چوہدری محمد اختر کا کہنا تھا کہ اس قسم کے ادارے کھلنے سے برطانیہ میں بسنے والی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی  پاکستان میں  محفوظ سرمایہ کاری کر سکتی ہے، ہم ان کی معاونت کے لیے تیار ہیں، اسی وجہ سے حکومت پاکستان نے ہمیں اپنا نمائندہ بنا کر یہاں بھیجا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تعمیراتی شعبے کیلئے حکومت کی ایمنسٹی اسکیم ختم

Next Post

برطانیہ کے معروف سولیسیٹر بلال بابر نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اوورسیز کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو قانونی طور پر حل کروانے کے لیے ‘گیم چینجر گروپ ‘کے نام سے نئی فرم کا آغاز کر دیا

Related Posts

جموں کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل ٹیم نے بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں 5 اگست بروز جمعہ مانچسٹر میں ایک آل پارٹیز کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا

مانچسٹر (عارف چودھری) جس میں برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر پر شیڈو منسٹر بیرسٹر عمران حسین، ایم پی سینئر…
Read More
Total
0
Share