Reg: 12841587     

سائرہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقین نہیں آ یا، شہریار منور

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز)

پاکستان کے معروف اداکار کا کہنا ہے کہ ’انہیں سائرہ یوسف بہت پسند ہیں اور جب انہیں سائرہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تھا تو اُنہیں یقین نہیں آ رہا تھا، اپنے سامنے سائرہ کو ہیل، لیدر کوٹ اور اُڑتے بالوں میں پا کر انہیں سب منظر حقیقت سے ہٹ کر فلمی لگ رہا تھا۔‘

گزشتہ دنوں سائرہ یوسف اور شہریار منور نے ایک ٹاک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران دونوں فنکاروں کی جانب سے اپنے آنے والے پروجیکٹس، مکمل عکس بند اور نشر کیے جانے والے سب ہی ڈراموں اور فلموں سے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔

اس ٹاک شو میں شہر یار منور اور سائرہ یوسف میں اسکرین سے ہٹ کر بھی ایک گہری کیمسٹری نظر آئی، شہار یار منور اور سائرہ یوسف کی باتوں اور ایک دوسرے سے متعلق دیئے گئے جوابوں سے لگ رہا تھا کہ یہ دونوں فنکار ایک دوسرے کو بہت قریب اور بہتر طریقے سے جانتے ہیں۔

اس دوران شہریارمنور نے انکشاف کیا کہ سائرہ یوسف بہت اچھا کھانا بناتی ہیں اور ایک بار سائرہ یوسف نے اُنہیں دعوت پر بلا کر بہت اچھا کھانا کھلایا تھا۔ 

شہریار منور کی جانب سے بار بار سائرہ یوسف کی تعریفیں کرنے پر شو کے میزبان احسن خان بھی حیران ہو گئے۔

میزبان احسن خان کا کہنا تھا کہ ’پچھلی بار جب شہریار منور اُن کے شو میں آئے تھے تو اداکارہ مایا علی کی خوب تعریفیں کر رہے تھے جبکہ اس بار شہریار منور سائرہ یوسف کی ہی تعریفیں کیے جا رہے ہیں۔‘

شہریار منور سے اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے احسن خان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کا مطلب ہے کہ شہریار منور کے سامنے جو آ جائے یہ اُس کی ہی تعریف کرتے ہیں۔‘

احسن خان کے اِن جملوں پر شہر یار منور کا کہنا تھا کہ ’احسن خان آپ ابھی تک وہیں پھنسے ہوئے ہیں، وقت بدل گیا ہے، تاریخ بدل گئی ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں، فرخ حبیب

Next Post

چکوال: اسکولوں میں ’کو ایجوکیشن‘ پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

Related Posts
Total
0
Share