Reg: 12841587     

چکوال: اسکولوں میں ’کو ایجوکیشن‘ پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شمالی پنجاب کے ضلع چکوال کے سرکاری اسکولوں میں مخلوط تعلیم (کو ایجوکیشن) پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے چھٹی سے آٹھویں جماعت تک مخلوط تعلیم (کو ایجوکیشن) والے اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالبات کے نام خارج کرنے کا مراسلہ جاری کیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے طالبات کے نام خارج کرنے کا نوٹس لیا تھا، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال نے وضاحت کی تھی کہ طالبات کے نام خارج نہیں ہوں گے، البتہ انہیں دوسرے اسکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی چکوال نے غلط مراسلہ بھیجنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر سے جواب طلب کیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر چکوال کی جانب سے اب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر چکوال کی جانب سے جاری کیا گیا مخلوط تعلیم پر پابندی کا نوٹیفکیشن ہی معطل کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سائرہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو یقین نہیں آ یا، شہریار منور

Next Post

آرمی چیف سے آسٹریلین ہائی کمشنر جیفری شا کی الوداعی ملاقات

Related Posts
Total
0
Share