Reg: 12841587     

کراچی: سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتی پر پابندی عائد

مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈرگراونڈ نیوز

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نوجوان کی جعلی مقابلے میں ہلاکت کے بعد قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ کوئی اسپیشل پارٹی یا سادہ لباس اہلکار ان کے ضلع میں نہیں ہے اور ساتھ ہی برے کردار کے ایس ایچ اوز کو بھی ہٹانے کا کہا گیا ہے۔

قائم مقام ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے 2 روز قبل پولیس کو اسپیشل پارٹیوں اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ضلعی ایس ایس پیز اسپیشل پارٹی اور سادہ لباس اہلکاروں سے متعلق سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔

حکمنامے کے مطابق ضلعی ایس ایس پیز سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ ان کی حدود میں کوئی اسپیشل ٹیم نہیں چل رہی ہے، ایس ایس پیز سرٹیفکیٹ جمع کرائیں کہ انکی حدود میں کوئی سادہ لباس اہلکار بھی تعینات نہیں ہیں۔

قائم مقام ایڈیشنل آئی جی نے حکمنامے میں مزید کہا ہے کہ برے کردار کے ایس ایچ اوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔

تینوں زونل ڈی آئی جیز کو ضلعی ایس ایس پیز سے سرٹیفکیٹ جمع کرکے آج صبح ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس میں جمع کرانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی: جائیداد کے تنازعہ پر گھر میں فائرنگ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Next Post

جہانگیر ترین لندن پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے

Related Posts
Total
0
Share