Reg: 12841587     

کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک جا پہنچا

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے مختلف علاقوں میں طویل اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے14گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 4سے 6 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری، اولڈ سٹی ایریا، کیماڑی، ابوالحسن، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سہراب گوٹھ اور سرجانی ٹاؤن میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ کراچی، گارڈن، لیاقت آباد، قائدآباد، ایف بی ایریا، محمود آباد اور  ملیر سمیت مختلف علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہری شدید گرمی میں پریشانی کا شکار ہیں۔

کے الیکٹرک کی جانب سے مینٹیننس اور ٹیکنیکل فالٹس کے نام پربھی گھنٹوں بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں ترمیم نہیں کی گئی، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔

ترجمان کے مطابق لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بجلی چوری اور نقصانات کی شرح پر منحصر ہے، علاقائی فالٹز کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

پی آئی اے کے حج آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل

Next Post

وزیراعظم شہباز شریف اور مینیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کے درمیان ملاقات ہوئی

Related Posts

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)  تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی…
Read More
Total
0
Share