Reg: 12841587     

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مایہ ناز آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ کا ریکارڈ برابر کردیا۔

رکی پونٹنگ سال کے آخر میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ دونوں میں نمبر ون ہونے کا ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، انہوں نے 2005  میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

اب 16برس بعد بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا یہ ریکارڈ برابر کردیا، رواں برس بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بادشاہت برقرار ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کی تھی،  ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

دوسری جانب بابر اعظم ون ڈے میں بھی ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آفتاب صدیقی، کیپٹن جمیل، شکور شاد حماد اظہر پر برس پڑے

Next Post

قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے،خرم شیر زمان

Related Posts

نوید گلزار کے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ پر اولڈھم کے ویل بینگ ٹرینگ اور کلچرل سینٹر میں محفل میلاد النبی کاانعقاد

لندن (عارف چودھری) راچڈیل کی کاروباری مزہبی شخصیت نوید گلزار نے اپنے بیٹے ایان نوید کی سولہویں سالگرہ…
Read More
Total
0
Share