Reg: 12841587     

قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے،خرم شیر زمان

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ  قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے  ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ سے کراچی کی صورتحال پر فوری نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، صوبے میں بے تحاشہ بد انتظامی ہے، مراد علی شاہ کو نیند کیسے آتی ہے؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حیدر سواتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

بابر اعظم نے رکی پونٹنگ کا 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

Next Post

بلوچستان میں بارش، برفباری کے بعد سردی میں مزید اضافہ

Related Posts

براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف لگائے گئے الزامات سے دستبردار ہوتے ہوئے ان سے معافی طلب کی ہے۔

لندن (عارف چودھری ) میڈیا سے بات کرتے ہوئے براڈ شیٹ کے سی ای او اور آکسفورڈ یونیورسٹی…
Read More
Total
0
Share